بجٹ میں سود کیخلاف حکومت کا کوئی اقدام نظر نہیں آیا، سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد : جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ مفروضوں پر مشتمل بجٹ میں سود کیخلاف حکومت کا کوئی اقدام نظر نہیں آیا۔

سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کل وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر دی گئیں، یہ دراصل آئی ایم ایف کا سودی بجٹ ہے، اس بجٹ میں سود کیخلاف کوئی اقدام نظر نہیں آرہا، پیش کردہ بجٹ مفروضوں پر مشتمل ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ قرضے کون لے رہا ہے؟ اس پر کمیشن بنایا جائے، اس وقت ملک سری لنکا سے زیادہ ڈیفالٹ اور بے انتہا مہنگائی ہے، میں ایف بی آر کو فراڈ بی آر کہتا ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ معیشت پٹڑی پر چڑھے گی، بجٹ میں خیبرپختونخوا کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔

سینیٹر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا کہ ملک میں سود کا خاتمہ کیا جائے، سول سروس اور پولیس ریفارمز کی جائیں، مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔

More Stories
اسلام آباد ہائیکورٹ: اعلیٰ ترین دفتر کو بیان حلفی دینا ہوگا کہ آئندہ کوئی جبری گمشدگی نہیں ہوگی