بلاول بھٹو پی ڈی ایم حکومت کی کابینہ میں اہم وزیر تھے جس کابینہ میں تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈائون ہوا

اسلام آباد : عدالتی پیشی کے موقعہ پر وکلاء اور نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے وکرز اور ووٹرز ہوشیار رہیں، بلاول بھٹو کے بول بچن اور جھانسہ میں نہ آئیں۔ پی ٹی آئی ورکرز سے نام نہاد ہمدردی اور مگر مچھ کے آنسو صرف پی ٹی آئی کا ووٹ چوری کے لئے ہے۔

حلیم عادل شیخ نے تحریک انصاف کے ووٹرز اور کارکنوں کے حوالے سے بلاول بھٹو کے لاہور میں دیئے جانے والے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اور ہمارے قائدین اور ورکرز کے خلاف ظلم بربریت پی ڈی ایم ،سندھ اور پنجاب کی نگران حکومتوں کے دوران شروع ہوئی جو ابھی تک جاری ہے بلاول بھٹو پی ڈی ایم حکومت کی کابینہ میں اہم وزیر تھے جس کابینہ میں تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈائون ہوا ، ظلم، زیادتی کے فیصلے ہوئے تھے۔ پنجاب کی نگران حکومت نے جو پولیس گردی کی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلاول بھٹو کے والد آصف علی زرداری کے نہایت قریب اور خود کو زرداری صاحب کا بیٹا کہتے ہیں۔ پی ڈی ایم اور پنجاب کی نگران حکومت کے مظالم میں بلاول بھٹو خود کو بری الازمہ نہیں قرار دے سکتے۔

حلیم عادل شیخ نے وکلاء اور صحافیوں کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بلاول بھٹو کی سندھ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا شکار تو میں خود ہوں۔ بحیثیت اپوزیشن لیڈر سندھ حکومت پر تنقید کی پاداش میں مجھ پر جھوٹے مقدمات کی بھرمار کی گئی اپوزیشن لیڈر بننے سے پہلے ایک دو کیس تھے جبکہ بعد میں نشان عبرت بنایا گیا کبھی جیل میں مجھ پر حملہ کرایا گیا کبھی سی آئی اے سینٹر میں سانپ چھوڑا گیا سندھ کے شہروں کے دوروں کے دوان مجھ پر حملے کروائے گئے اور مقدمات بھی مجھ پر قائم کروائے گئے تھے، سندھ اسمبلی میں اپنی 5 گھنٹہ کی بجٹ اسپیچ میں سندھ حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر مجھے لاہور سے گرفتار کرایا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ پولیس پی پی کے وڈٰیروں کے سیاسی مخالفت پر ہمارے کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوڑے گئے ، ظلم، جبر، تشدد حتیٰ کہ ہمارے کارکنوں کا پانی تک بند کرا دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے رشتہ داروں اگر سرکاری ملازم تھے تو یا تو انہیں برطرف کر دیا گیا یا دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے لاہور اور پنجاب کے ورکرز اور سپورٹر بلاول بھٹو کے جھوٹے دلاسوں اور وعدوں پر نہ آئیں یہ پی ٹی آئی کا ووٹ چوری کرنے کا ایک ڈھونگ ہے بلاول بھٹو پی ڈی ایم حکومت اور پنجاب حکومت کے نگرانوں کی ظلم زیادتی سے اہنا پیچھا نہیں چھڑوا سکتے ۔

More Stories
لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے، شیخ رشید کا مطالبہ