جلاؤ گھیراؤ کیس: مراد سعید سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ والے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف رہنما مراد سعید سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزمان میں حافظ فرحت، محمد زبیر نیازی، واثق قیوم، اعظم خان سواتی، امتیاز اور دیگر شامل تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے روپوشی اختیار کی ہوئی تھی اور ان کے خلاف مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بیماری اور کورونا میں بھی آپ کے ساتھ کھڑی رہی ہوں ووٹ دیتے وقت خیال رکھیں اور صرف ان کے حق میں مہر لگائیں جو آپ کے ساتھ ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مریم بی بی کہتی ہیں کہ نواز شریف کے دل میں بہت راز ہیں، ہمیں ایک راز بتا دیں کہ ایون فلیڈ ریفرنس کے پیسے کہاں سے آئے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ حدیبیہ پییپر ملز کیس کھولنے سے سب پتا چل جائے گا۔آج میں جیل میں ہوں لیکن اگر باہر ہوتی تو ووٹرز کے گھروں میں جاتی، میں اپنے ووٹرز کو یہی کہوں گی کہ ووٹ پی ٹی آئی کو دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 500 افراد لیے سڑکوں پر بھٹک رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صحت کارڈ، لنگر خانے اور مسافر خانے بنائے لیکن انہوں نے سب ختم کر دیا۔

More Stories
9 مئی واقعات:عمران خان مزید مقدمات میں نامزد،دہشتگردی دفعات شامل