عمران خان نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی درخواست جمعے کو سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کیے گئے 21 نومبر 2023 کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کیونکہ عدالت کی جانب سے کیس کے حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔

راجہ رضوان عباسی کی جانب سے درخواست میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں خصوصی عدالت قائم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جبکہ عدالت کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت کرنے کا اختیار ہی نہیں تھا۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات، عمران خان، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل، اسلام آباد پولیس کے سربراہ، ڈپٹی کمشنر، چیف کمشنر اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

More Stories
9 مئی کے واقعات ، پاک فوج اور سپہ سالار کے خلاف سازش تھے، شہباز شریف