پاکستان اور ایران تناؤ بڑھانے سے گریز کریں، چین

بیجنگ : ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران تناؤ بڑھانے سے گریز کریں۔

چینی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران یہ پوچھا گیا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر ایرانی فضائی کی مذمت کی ہے تو چین کا اس پر کیا موقف ہے۔

ترجمان نے جواب دیا کہ چین کا ماننا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بنیادی بین الاقوامی اصولوں پر ہونے چاہییں جس میں تمام ممالک کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان پڑوسی اور اہم اسلامی ممالک ہیں۔ ہم دونوں فریقین سے تحمل کا مطالبہ کریں گے۔ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے کشیدگی بڑھ سکتی ہے بلکہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔

More Stories
فاسٹ بولر حارث روف کی شادی کی تقریبات کی تصاویری جھلکیاں