پلان سی نہیں بتا سکتے پھر ویگو ڈالا پہنچ جائے گا،بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  پلان سی نہیں بتا سکتے پھر ویگو ڈالا پہنچ جائے گا، نواز شریف کیوں خاموش ہے کیونکہ اس نے غلامی قبول کر لی،اس کا کا نام الیکشن تھا کہ سی ایل میں ڈالا جائے،نواز شریف الیکشن کے بعد دوبارہ لندن بھاگ جائے گا۔

پانی پی ٹی ائی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے پوئے کہا ہے کہ قران پاک میں ہے کہ جو معاشرے امر باالمعروف نہی عن المنکر پر نہیں چلتے وہ تباہ ہو جاتے ہیں۔ قرآن میں یہ بھی ہے کہ منافق بدی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور اچھائی کے خلاف جاتے ہیں۔انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو اٹھا اٹھا کر سافٹ ویئر اپڈیٹ کیا جاتا ہے،یہ سافٹ ویئر اپڈیٹ کے اسپیشلسٹ بن چکے ہیں،ویگو ڈالا اٹھا کر لے جاتا ہے اس کے بعد پتہ چلتا ہے کہ لے جائے جانے والے کا سافٹ وئر اپڈیٹ ہو گیا،انہوں نے پی ٹی ائی کی تمام قیادت کو اڑا دیا انتخابی نشان تک لے لیا گیا،پی ٹی ائی کے امیدواروں کو گندے گندے نشانات دیئے گئے،لوگوں کو اٹھا اٹھا کر نو مئی میں ڈالا جا رہا ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مریم کے فلیٹس کو کیوں نہیں پوچھا جاتا،نواز شریف مریم نواز اور زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لی ان سے کیوں نہیں پوچھا جا رہا،سپریم کورٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھنا ہے،ہمارے امیدوار انتخابی مہم کے لیے نکلتے ہیں تو ان پر ایف ائی ار کٹ جاتی ہے،ایجنسیوں کی تمام تر توجہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے،افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب کر لیے گئے ہیں،خارجہ پالیسی پر کسی کی توجہ نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پلان سی نہیں بتا سکتے پھر ویگو ڈالا پہنچ جائے گا، مجھے ویل چیئر سے بائیومیٹرک کراتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا اور نواز شریف کی بائیو میٹرک ایئرپورٹ پر کی گئی،پاکستان کی بہتری سیاسی استحکام میں ہے،جیل میں موبائل فون سے آزاد ہو گیا ہوں،ریلیکس کرنے کا ٹائم بھی مل جاتا ہے اور ایکسرسائز بھی کر لیتا ہوں،قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے غلام بننا ہے یا ازاد قوم، یہ جنگ ازادی کی جنگ ہے،کیا ہم نے ہمیشہ طاقتور کی غلامی کرنی ہے غلامی کا کوئی مستقبل نہیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ این ار او کے لیے یہ پی ڈی ایم میں اکٹھے ہوئے تھے،این ار او لینے والوں سے کسی بھی قسم کا اتحاد نہیں ہو سکتا،میں پانامہ پیپرز میں نہیں پکڑا گیا مجھ پر توشہ خانہ کا کیس بنایا گیا ہے،جیل میں بیٹھ کر بھی یہی کہتا ہوں کہ کڑے احتساب اور قانون کی بالادستی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، اٹھ فروری کو جو سماں ہوگا وہ منظر ہی کچھ اور ہوگا،جب تک زندہ ہوں لڑتا رہوں گا غلامی قبول نہیں کروں گا،نواز شریف کیوں خاموش ہے کیونکہ اس نے غلامی قبول کر لی،نواز شریف کا نام الیکشن تھا کہ سی ایل میں ڈالا جائے،نواز شریف الیکشن کے بعد دوبارہ لندن بھاگ جائے گا۔

More Stories
پورا سسٹم ایک رات میں تبدیل نہیں ہوسکتا، معاشی نظام کو سود سے پاک کریں گے، اسحاق ڈار