فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

اسلام آباد : فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے۔

فیض آباد دھرنا کمیشن نے بیان قلمبند کرانے کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کو 3 جنوری کو طلب کیا ہے۔

کمیشن نے شہباز شریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کیا ہے جبکہ کمیشن نے فیض آباد دھرنے سے متعلق شہباز شریف کیلئے سوالنامہ بھی تیار کر لیا ہے۔

انکوائری کمیشن نے فیض آباد دھرنا رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے، اس سے قبل کمیشن نے سابق وزیر احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کیا تھا جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کمیشن میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

More Stories
ہم نے کام ٹھیک کیا یا نہیں تاریخ پر چھوڑتے ہیں۔ ہمیں تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، چیف جسٹس