نگران حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد : نگران حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 267.34 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی، ڈیزل کی قیمت 276.21 روپے فی لٹر پر فروخت ہوگا۔

مٹی تیل 2روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے نافذ رہیں گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

More Stories
شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا بیان خواجہ آصف کی ذاتی رائے ہے،مریم اورنگزیب