شاہ محمود، مہربانو، شیخ رشید، راشدشفیق اور راجہ بشارت کے کاغذات نامزدگی مسترد

ملتان کے حلقہ 155 اور 152 سے سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی صاحبزادی مہربانو قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔

راولپنڈی کے حلقہ این اے 57 سے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے چودھری دانیال اور سجاد خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں۔این اے 57 سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری عدنان اور پیپلز پارٹی کے مختار عباس کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔

راولپنڈی کے حلقہ این اے 53 سے  سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان،استحکام پاکستان پارٹی کے غلام سرور خان اور مسلم لیگ ن کے انجینئر قمر الاسلام کے کاغذات نامزدگی بھی این اے 53 سے منظور ہو چکے ہیں۔این اے 53 راولپنڈی سے کل 29 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔

راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 راولپنڈی کینٹ سے محمد بشارت راجہ ، مسلم لیگ ضیاء کے اعجاز الحق ، راجہ ناصر اور پی ٹی آئی کے عمر تنویر بٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے عامر محمود کیانی، مسلم لیگ ن کے ملک ابرار کے کاغذات منظور ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے وکیل سردار عبدالرازق خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی کی سیکروٹنی کیلئے گجرات گئے تھے۔ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان کو آر او آفس سے گرفتار کیا گیا۔

سردار عبدالرازق خان کے اسسٹنٹ عرفان جاوید عباسی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی کی آج سیکروٹنی ہونی تھی۔آر او گجرات نے چودھری پرویز الٰہی کو سیکروٹنی کیلئے طلب کیا تھا۔چودھری پرویز الٰہی کی جگہ انکے وکیل سردار عبدالرازق خان سیکروٹنی کیلئے پیش ہوئے تھے۔

More Stories
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کے دو حملوں میں تین پولیس اہلکار شہید