الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر دی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بار پھر انتخابات 2024ء کیلئے جاری شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر کے بجائے 13 جنوری تک کی جائے گی۔

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی جبکہ اپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔

More Stories
آرمی چیف سے چینی نائب وزیراعظم کی ملاقات،تعاون بڑھانے پربات