زراعت پیغمبرانہ پیشہ ہے، قوم کے تعاون سے مافیا کی سرکوبی کریں گے، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف نے نیشنل فارمرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور مویشی بانی تقریباً ہر نبی کا پیشہ رہا ہے کیونکہ اس پیشے میں ڈسپلن، تکلیف، نمو، اور صبر شامل ہیں، جن کے نتیجے میں بے تحاشہ انعامات ملتے ہیں۔پاکستان کے بارے میں افواہیں اور منفی باتیں بتائی جا رہی ہیں، لیکن آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ کلمۂ کے نام پر دو ہی ریاستیں قائم ہوئیں، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان، یہ محظ اتفاق نہیں ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان کے پاس، گلیشیر، دریا، پہاڑ، اور زرخیز زمین ہے جس سے دنیا کا بہترین چاول، کینو اور آم جیسے پھل، گرینائٹ، سونا اور تانبا جیسے خزانے موجود ہیں۔ساٹھ کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا لیکن ہم نے قائداعظم کے تین زریں اصولوں – ایمان، اتحاد، تنظیم کو بھلا دیا، جس کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہوئے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد یہی ہے کہ ہمیں سب سے پہلے زراعت پر کام کرنا ہے،گرین پاکستان انیشیٹیو کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو جائے گا،جبکہ باقی حصہ کسانوں اور زرعی ریسرچ کے لئے رکھا جائے گا،  فوج کا اِس میں رول صرف عوام اور کسانوں کی خدمت ہے،تمام اضلاع میں زرعی مالز کا انعقاد کیا جائے گا جہاں کسانوں کو ہر طرح کی زرعی سہولیات میسر ہوں گی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آسان زرعی قرضوں، کولڈ سٹوریج کی چین، موسمیاتی تبدیلی کے تاثرات سے محفوظ بیج اور جینیٹیکلی انجنئیر ڈ لائیو سٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،ہر قسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ ملکر سرکوبی کرینگے،سوشل میڈیا پر ہیجان ، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کر کے جھوٹی خبروں کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جا رہی ہے۔

آرمی چیف کے خطاب کے دوران کسان  بار بار نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے رہے،کسان کنونشن کے دوران کسانوں کے پاک فوج زندہ باد کے بھی نعرے

More Stories
لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کا حکم واپس