حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ بڑھا دی

اسلام آباد : حج کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ بڑھا دی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کی تاریخ بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق سرکاری ریگولر حج اسکیم اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مزید دس روز تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔حج پیکج ایک لاکھ روپے کم کرنے کے باوجود درخواستوں کی کم وصولی ہوئی حیرت ہے،ملک کے معاشی حالات کے سبب کم حج درخواستیں جمع کروائی گئی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی میں 10روز کی توسیع کر دی گئی سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں 22 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔

ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بلا قرعہ اندازی کامیاب  ہوں گے۔ گزشتہ 5سال کےدوران حج کرنےوالے  درخواست دینےکےاہل ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جارہی ہے، انیق احمد کا کہنا تھا کہ سرکاری ریگولر حج اسکیم ، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کی جائیں گی۔گزشتہ روز تک سرکاری اسکیم کے تحت 40 ہزار 175 درخواستیں جمع کی گئیں۔

اب تک سرکاری حج اسکیم کے کوٹے کے تحت صرف ایک تہائی درخواستیں جمع ہو سکی ہیں، حج اخراجات ایک لاکھ سستا ہونے کے باوجود فی کس قربانی سمیت تقریباً 11 لاکھ روپے ہیں جبکہ کم دورانیے کا حج متعارف کرانے کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کی حج میں عدم دل چسپی سامنے آ رہی ہے۔

More Stories
پی ڈی ایم اتحاد نے قومی اسمبلی سے مجموعی طور پر 83 اور مشترکہ اجلاس سے 32 بل منظور کرائے