ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، پاک فوک کے 23 جوان شہید اور 27 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی : ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کیخلاف مختلف کارروائیوں میں ستائیس دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے دھرتی ماں کے پچیس سپوت جام شہادت نوش کرگئے۔

پاک فوج نے ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگردوں کا چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر27 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 25 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 12 دسمبر کی صبح دہشتگردوں کے ایک گروپ نے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ فورسز نے دہشتگردوں کی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کومؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو چوکی سے ٹکرایا اور خود کش حملہ کیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گر گئی۔ 23 بہادر سپاہی شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں تمام 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نے ایک اورکارروائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا،17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

خفیہ اطلاعات پر کلاچی میں بھی آپریشن کیا گیا۔ فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں تلاش کرکے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہےکہ علاقے میں موجود دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشنز کیے جا رہے ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

More Stories
فلسطینی جوڑے نے جنگ زدہ غزہ کی پٹی کے پناہ گزین کیمپ میں شادی کرلی