اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے دھوکہ دہی کے ذریعے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار منتظر مہدی نے شہری شفیق مصطفٰی سے 34 لاکھ روپے دھوکہ دہی کے ذریعے لوٹ لئے۔

شہری شفیق مصطفیٰ کی مدعیت میں مقدمہ اسلام آباد کے شالیمار تھانہ میں درج کر لیا گیا۔

مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار منتظر مہدی نے میرے لیگل معاملات اور زمینوں کی دیکھ بال کے عوض 34 لاکھ روپے لئے اور رقم اپنے بھائی قصور مہدی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرائی۔

مقدمے میں کہا گیا کہ رقم لینے کے باوجود میرا کوئی کام نہیں کیا۔ منتظر مہدی نے دھوکہ دہی کے ذریعے رقم منگوا کر ہڑپ کر لی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ منتظر مہدی کیخلاف کارروائی کرکے میری رقم واپس دلوائی جائے۔

More Stories
شاہ محمود، مہربانو، شیخ رشید، راشدشفیق اور راجہ بشارت کے کاغذات نامزدگی مسترد