توشہ خانہ کیس کے فیصلے سے انصاف کو بُلڈوز کیا گیا، شعیب شاہین

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے ذریعے انصاف کو بُلڈوز کیا گیا اور ایسے جج کو منصف کی کرسی پر نہیں ہونا چاہیے۔

وکیل شعیب شاہین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی فاشسٹ حکومت آئین کی گولڈن جوبلی منا رہی تھی، اس نے آئین کو معطل کر دیا۔ کارکنان کو کرش کیا جا رہا ہے۔

شعیب شاہین نے توشہ خانہ کیس کےفیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ہمارے گواہ نہیں آنے دیتے تو اسے فیئر ٹرائل کیسے کہہ سکتے ہیں۔ گواہ پیش کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔ یہ حق ہمیں نہیں ملا۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جج ہمایوں دلاور نے بدنیتی اور تعصب دکھایا۔ انہوں نے گواہان کو غیر متعلقہ قرار دیا۔ سینیئر وکلاء کے خلاف ریمارکس دیئے۔

More Stories
سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کے مقدمات میں اپیل کا حق دینے کے قانون کو کالعدم قرار دے دیا