توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو کل طلب کرلیا

اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت ہونے کے معاملے پر حتمی دلائل دینے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو کل طلب کرلیا۔جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا۔وکلا ساڑھے آٹھ بجے تک نہ آئے تو فیصلہ محفوظ کرکے سنا دیا جائے گا۔

دوران سماعت جج ہمایوں دلاور کا کہنا تھا کہ سماعتوں کے ریکارڈ کے مطابق ٹرائل اپنے اختتامی مرحلے میں ہے۔چیرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کے اختتامی مرحلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کرنے کو ترجیح دی۔کیس کے قابلِ سماعت ہونے پر 8 جولائی کو الیکشن کمیشن کے وکلا نے دلائل دیئے۔گوہرعلی خان نے خواجہ حارث کی قابل سماعت ہونے کے معاملے پردلائل دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے اپنے دلائل میں کہا کہ تمام دستاویزات ملزم نے اپنے دستخط کےساتھ جمع کروائیں۔تسلیم کیا گیا کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے ریفرنس بھیجا،توشہ خانہ تحائف سے انکارکیا گیا نہ اقرارکیا گیا،توشہ خانہ تحائف پرکہا یہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔

More Stories
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کے دو حملوں میں تین پولیس اہلکار شہید