بورڈ میں تبدیلی ، سابقہ مینیجمنٹ کو ہضم نہیں ہو رہی، سرفراز نواز کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد : سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط تحریر کیا ہے۔جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جونئیر ورلڈ اسکواش چیمپئین کے لیے کیش ایوارڈ کا اعلان قابل ستائش ہے۔
سابق کپتان سرفراز نواز نے کہا کہ پی سی بی سے جانے والے نجم سیٹھی اب بھی پی سی بی کے معاملات میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ یہ بات بین الاقوامی سطح پر بھی مشاہدے میں آئی ہےکہ اندورنی سیاست ہو رہی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا کہ بورڈ میں تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم اور کابینہ نے مشترکہ طور پر کیا ہے جبکہ سابق عہدیداران نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کو ہضم نہیں ہورہا۔ موجود پی سی بی منجمنٹ کیلئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں۔
اپنے خط میں سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ پیٹرن اپ کے معاملات دیکھنے سے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹس کے معاملات اچھے انداز میں ہوں گے۔ منجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین زکاء اشرف کوآپ کی اسپورٹ کی ضرورت ہے۔

More Stories
پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات عدالت طلب