پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 19 روپے فی لیٹر کا اضافہ ، اطلاق فوری ہوگا

اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 19روپے 95پیسے اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت  272روپے  95پیسے  فی لیٹرہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19روپے 90پیسے اضافے کے بعد ڈیزل کی فی لٹر نئی قیمت 272 روپے  90 پیسے ہوگی، اسحاق ڈار۔جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے کی وجہ سے  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔گزشتہ رات تک پیٹرولیم کی قیمتوں میں اتارچڑھاو دیکھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خواہش تھی عوام کو ریلیف دیتے۔ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سے کم اضافہ کیا جا رہا ہے۔

 

More Stories
چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے عارضی ریلیف مل گیا