نگران وزیراعظم کےلئے اتحادیوں کو 2 دن کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد : حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو اپنی قیادت سے مشاورت سے 2 دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔

حکومتی اتحادیوں جماعتوں کے رہنماؤں کا نگران سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ، مسلم لیگ ق، جمہوری وطن پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید قمر، خورشید شاہ، ایاز صادق، سعد رفیق، منظور کاکڑ، شاہ زین بگٹی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔تمام سیاسی جماعتوں کو 2 دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام دینے کی ڈیڈلائن دے دی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں پارٹی قیادت کی مشاورت سے 2 دن میں نام دیں۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق مشاورت نہیں کی گئی۔

More Stories
سٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 85 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ