شرح سود 22 فیصد پر برقرار،مانیٹری پالیسی کا اعلان

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا اور ان کا کہنا تھا اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا مانیٹری پالیسی کمیٹی کےمطابق آنےوالےمہینوں میں منہگائی میں کمی متوقع ہے، اگلے دو ماہ مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ اگلے سال ترقی کی شرح دو سے تین فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ امپورٹ پر عائد پابندیاں ہٹالی ہیں، جولائی میں زرمبادلہ کے ذخائر 4.2 ارب ڈالر بڑھے ہیں اور اس وقت ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 8.2 بلین ڈالرز ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا دسمبر میں ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے، آئندہ مالی سال کی کچھ ادائیگیاں رول اوور ہو جائیں گی۔

More Stories
سٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 85 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ