توشہ خانہ کیس : عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

عمران خان کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے نہیں روکا۔ حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل ہو جائے گی۔درخواست کے مطابق ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیلیں غیر موثر ہو جائیں گی۔ ہائیکورٹ کو حکم امتناع پر منظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا۔

عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کی جائے۔ ٹرائل کورٹ کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکا جائے۔چیئرمین تحریک انصاف نے اپیل پر فوری سماعت کی درخواست بھی دائر کردی ہے۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ میں مقدمے کی کارروائی پر تحفظات کے حوالے سے درحواست دائر کی تھی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے مقدمہ واپس ٹرایل کورٹ میں بھیج دیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے 9 مئی سے متعلق مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں پندرہ اگست تک توسیع کر ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ یہ عام نوعیت کا کیس نہیں۔پہلے ہوتا تھا پولیس بلاتی تھی آپ نہیں جاتے تھے۔اب آپ کہہ رہے ہیں ہم شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں پولیس شامل تفتیش نہیں کررہی۔

More Stories
الیکشن 2024: این اے 122 سے عمران خان کی اپیل مسترد لیکن یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت