چینی نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد : چین کے صدرشی جن پنگ کے خصوصی نمائندے اورنائب وزیراعظم ہی لیفینگ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا ثنا اللہ نے چینی نائب وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ چینی وفد میں نائب وزیراعظم کے ہمراہ 4 وزرا بھی شامل ہیں۔

چینی نائب وزیراعظم کی باقاعدہ مصروفیات آج سے شروع ہوں گی اور وہ آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔

چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پرہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔تقریب میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایوارڈ دیے جائیں گے۔

More Stories
سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ ٹوٹ گیا، نتائج آج یا کل سامنے آجائیں گے، خواجہ آصف