اسلام آباد : ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہونے والا اضافہ موجودہ ہفتے میں بھی جاری رہا جب گذشتہ سال جولائی کے موجودہ ہفتے کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں 29.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق موجودہ ہفتے میں جولائی کے مہینے کے گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں بھی مہنگائی کی شرح 3.73 فیصد کی شرح سے بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر آٹے کی قیمت میں 132 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چاول کی قیمت میں ستر فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمت میں ساٹھ فیصد سے زائد اور آلو اور ٹماٹر کی قیمت میں ساٹھ فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیاز کی قیمت میں 27 فیصد اور دال مسور کی قیمت میں گیارہ فیصد کی کمی ہوئی۔