سائفرتحقیقات کے معاملے میں عمران خان یکم اگست کوپھر طلب

اسلام آباد : ایف آئی اے نے سائفر تحقیقات کے معاملے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو یکم اگست کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے عمران خان کی طلبی کا نوٹس جاری جاری کردیا۔ ایف آئی اے نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر تحقیقات کے سلسلے میں یکم اگست کو دن 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے 25 جولائی کے ریکارڈ کرائے گئے بیان پر فالو اپ سوالات ہوں گے۔

More Stories
ویسٹ انڈیز نے 27 سال بعد آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دے دی