مانسہرہ : گڑھی حبیب اللہ میں 13 سالہ بچہ قتل، 2 ملزمان گرفتار، ایک فرار

مانسہرہ کے علاقے تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں محلہ خان خیل میں کھوڑی جاگیر کے رہائشی چودہ سالہ ہاشم نامی بچے کو قتل کرنے والے 3 نامزد ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عفان خان عرف افعی ولد محمد جمیل اور سفیر افضل شامل ہیں جبکہ تیسرے ملزم شہباز جمیل کی گرفتاری کےلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مقتول بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے اسے فون کرکے بتایا کہ ہم نے تمہارے بیٹے کو جاگیر میں ہونے والی چوری کے متعلق پوچھ گچھ کرنے کےلئے اپنے گھر محلہ خان لایا ہے۔جب میں وہاں پہنچی تو ملزمان نے بتایا کہ تمہارے بچے کو گولی لگ چکی ہے۔

مقتول کی والدہ کی جانب سے رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان میں سے 2 ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لئےکوشش جاری ہے۔

ڈپٹی پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا کہنا ہے کہ دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے۔

گذشتہ روز قتل کے واقعے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش مظفر آباد روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

More Stories
فیصلہ سازوں کو بڑا دھچکا لگنے والا ہے، بانی پی ٹی آئی