باڑہ بازار میں خودکش دھماکہ،4 پولیس اہلکارشہید،2 بمبارہلاک

خیبرکے باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈکے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق خیبر کے باڑہ بازار میں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی کی گئی۔

دہشت گردوں نے باڑا تھانے ، سی ٹی ڈی سیل اور سرکاری دفاتر پر مشتمل تحصیل کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔باڑہ مارکیٹ میں دھماکےکے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس کاکہنا ہےکہ دھماکا باڑہ تحصیل کمپاونڈ کے مرکزی گیٹ پر تلاشی کے دوران ہوا جس میں ابتدائی طور پر ایک اہلکار شہید ہوا۔پولیس کے مطابق کمپاؤنڈ کے اندر باڑہ تھانہ، سرکاری اور دیگر اہم دفاتر ہیں جب کہ تھانے کے اندر سی ٹی ڈی سیل بھی ہے۔

More Stories
فوج  عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ تعاون فراہم کرے گی، کورکمانڈر کانفرنس