منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری

لاہور : احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزاے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بری کردیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ مقدمے میں بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت کل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔

نیب ریفرنس کے مطابق شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد تھا، شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا جبکہ حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز پر 1 ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

More Stories
ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان و دیگر کیخلاف محفوظ شدہ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر