اسلام آباد میں سکول طالبہ کیساتھ اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے تھانہ شالیمارکی حدودمیں سترہ سالہ طالبہ کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی  کرنیوالے تینوں ملزمان کو پولیس نےمختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کومتاثرہ طالبہ کی والدہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی سیکٹر ای نائن میں اپنے گھر سے صبح آٹھ بجے سکول کے لئے گئی اور واپس جب گھر تین بجکر تیس منٹ پرپہنچی توانہوں نے دیکھا کہ ان کی بیٹی پریشان ہے۔اس کا سکول یونیفارم بھی پھٹاہواتھا توانہوں نے اپنی بیٹی سے پوری چھان بین کی تو اس نے بتایاکہ وہ اسکول کے لئے گھر سے نکلی تو آگے سکول کے گیٹ پرآنش نامی لڑکا کھڑا تو جس سے اس کی تھوڑی بات چیت تھی ۔آنش باتوں باتوں میں اسے بہلا پھسلا کراپنے گاوں سینٹاری لے گیاجہاں پر ایک مکان تھا۔ وہاں پر اس کے دوست جنید ، افادملک عرف فادی اور حسن شکیل پہلے سےموجودتھے۔انہوں نے کمرہ کا دروازہ بند کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سب سے پہلے افادملک عرف فادی نے میری کنپٹی پر پستول رکھ دیا اورگن پوائنٹ پراس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اس دوران جنید کمرے میں موجود رہا جبکہ آنش اور حسن شکیل کمرے سے باہر چلے گئے۔میں نے روکا تومجھے جنید نے مارا پیٹا جبکہ افاد ملک عرف فادی نے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا ، تشدد کانشانہ بنایا۔ میرے شور کرنے پر کمرے کے باہرموجود آنش اور حسن شکیل بھی کمرہ کے اندر آگئے جنہوں نے اسے تشدد کانشانہ بنایا اور نازیبا حرکات کیں۔ اس کے جسم کونا تے رہے ۔تینوں ملزمان نے زیادتی کی ۔اس پرشالیمار پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود میں سنیاڑی کے علاقے میں طلبہ کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ تھانہ شالیمار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ چوتھے کی تلاش کیلئے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تینوں ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

More Stories
الحمداللہ ، ہم نے آپ کو جوڑوں میں بنایا، شعیب ملک نے دوسری شادی کرلی