راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھاربارش سےالمناک واقعہ،12 مزدورجاں بحق

راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث گولڑہ موڑ کے قریب دیوارگرنے سے 12 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 12 لاشیں نکال لی ہیں، مزید افراد کی تلاش کیلئے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور11 فٹ اونچی تھی جس کے ساتھ پل کی تعمیر کے سلسلے میں موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا، اس دوران دیوار ان پر گر گئی۔

اسپتال حکام کے مطابق اب تک لائی جانے والی 12لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں، چار زخمی بھی شامل ہیں جو ہیڈ انجری کا شکار ہیں، ان زخمیوں کی سرجری کی جا رہی ہے۔جاں بحق افرادکی عمریں 19 سے 36 سال کے درمیان ہیں، پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر کی جانب سے پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ہکلہ انٹرچینج کے قریب موٹر وے ایم ون پر ٹریفک حادثے میں چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی، حادثہ میں کچھ افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں 200 ملی میٹر تک بارش  ریکارڑ کی گئی ہے۔موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔

کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 18 فٹ اور گوالمنڈی میں 15 فٹ تک ریکارڈ کی گئی۔ نالہ لئی کی سطح بلند ہونے پرخطرے کے سائرن بجا دیئے گئے۔نشیبی علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایات کردی گئیں۔

گوالمنڈی کے مقام پرنالہ لئی کے پل پرپاک فوج کے دستے بھی طلب کرلئے گئے۔۔ریسکیو ٹیمیں بھی الرٹ رہیں۔

ڈبل روڈ۔۔۔۔نیوکٹاریاں۔۔سید پورروڈ۔۔۔ڈھوک کالاخان۔۔صادق آباد۔۔شکریال۔۔ کری روڈ۔۔۔ندیم کالونی۔۔جاوید کالونی۔۔بھابڑا بازار سمیت دیگرنشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔۔۔بارش کا پانی گھروں اوردکانوں میں داخل ہونے سے نقصان بھی ہوا۔

سڑکوں پرجمع پانی نکالنے کےلئے واسا کا عملہ بھی متحرک  ہوگیا۔ کمشنرراوالپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے بھی شہر کا دورہ کیا۔۔کہا رین ایمرجنسی نافذ ہے۔ تمام محکموں اور اسپتالوں میں ایمرجنسی کو ہالی الرٹ کردیا گیا ہے۔

More Stories
جی ڈی اے کا جام شورو ٹول پلازہ پر مبینہ دھاندلی پر احتجاج اور دھرنا