اوورسیز پاکستانی بغیر ٹیکس دیئے 2 ماہ تک موبائل فون استعمال کرسکیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو اب ٹیکس دینے کی ضرورت نہیں ہوگی، 2 ماہ تک وہ بغیر ٹیکس کے موبائل فون استعمال کر سکیں گے اور اگر 2 ماہ سے زیادہ ملک میں گزاریں گے تو انکو مزید 2 ماہ کے لیے یہ سہولت دی جائے گی۔
سمندر پار پاکستانیوں کے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت فراہم کررہے ہیں جس کے ذریعے وہ گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے۔رواں سال بجٹ کے دوران پرائم منسٹر یوتھ فنڈ میں بہت ساری رقم مختص کی گئی ہے، جس میں آئی ٹی کے شعبے کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے اور آئندہ موقع ملا تو اس رقم میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ہم نے لاکھوں بچوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ کا پروگرام شروع کیا ہے اوور آئندہ سال میں اسکول کے بچوں کو بھی ٹیبلٹس فراہم کیے جائیں گے۔
شہباز شریف نے آئی ٹی کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر وفاقی وزیر امین الحق کی خدمات کو سراہا اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر ایف آئی اے، ایف بی آر اور پی ٹی اے کے کاموں کی تعریف کی۔

More Stories
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں گذشتہ سال کے مقابلے 29 فیصد اضافہ