توہین الیکشن کمیشن کیس:  فواد چودھری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے، عدالت نے فواد چودھری کو 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کی۔ فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ تاریخ پر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش نہ ہوئے تو اس کے نتائج ہوں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے فواد چودھری کو 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے عدم حاضری پر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔

More Stories
ورلڈ کپ 2023: 15 اکتوبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ ری شیڈول ہونے کا امکان