چودھری پرویزالہٰی ایک ماہ کیلئے نظر بند

لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے نظربند کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الہٰی آئندہ ایک ماہ کیمپ جیل میں رہیں گے، پرویز الہٰی کے خلاف تین مقدمات درج ہیں، وہ پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما ہیں، اس لئے ان سے امن و امان کو نقصان ہو سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں 2، غالب مارکیٹ میں درج ایک مقدمے کا ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی ان کیسز میں پولیس کو مطلوب بھی ہیں۔

اس سے پہلے سی سی پی او لاہور کی جانب سے پرویز الہٰی کی نظر بندی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ لکھا گیا تھا۔

More Stories
قانون کی بار بار تشریح کرنے سے تنازعات جنم لیتے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال