نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4.96 روپے فی یونٹ اضافے کا تعین کر لیا

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4.96 روپے فی یونٹ اضافے کا تعین کر لیا ہے۔

بجلی کے شعبے کے نگران ادارے نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا تعین مالی سال 24-2023 کے لیے کیا گیا ہے۔نیپرا نے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق بجلی کا اوسطً بنیادی ٹیرف 24.82 سے بڑھ کر 29.78 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ گذشتہ مالی سال میں وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف7.91 روپے فی یونٹ بڑھایا تھا اور یہ اضافہ تین مراحل میں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب نیپرا نے رواں مالی سال 2023-24 کیلئے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایل این جی سے سب سے زیادہ مہنگی اور پانی سے سستی بجلی ملے گی، رواں مالی سال ایل این جی سے فی یونٹ بجلی51روپے42 پیسے میں پڑے گی، فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی 48 روپے56  پیسے میں پڑنے کا تخمینہ ہے۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق درآمدی کوئلے کی پاور پرچیز پرائس کا تخمینہ40روپے 54 پیسے فی یونٹ ہے، رواں مالی سال کیلئے مقامی کوئلے سے فی یونٹ بجلی کا تخمینہ23 روپے97 پیسے ہے،ونڈ پاور سے فی یونٹ بجلی33 روپے 64 پیسے میں پڑنے کا تخمینہ ہے، ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت24 روپے 74 پیسے فی یونٹ رہے گی۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق نیوکلیئر سے فی یونٹ بجلی کی قیمت 18 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہے گی۔رواں مالی سال سولر سے فی یونٹ بجلی 15 روپے 4 پیسے میں پڑے گی۔بیگاس سے فی یونٹ بجلی کا تخمینہ14 روپے 83 پیسے لگایا گیا ہے۔گیس کی پاور پرچیز پرائس 13 روپے 2 پیسے فی یونٹ رہے گی۔ پانی سے بجلی کی فی یونٹ قیمت6روپے94 پیسے رہنے کا تخمینہ ہے۔

More Stories
پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دی دے گئی