ارشد شریف کی بیٹی نے صحافت کا آغاز کس طرح کیا ؟

اسلام آباد : مرحوم سینئر صحافی ارشد شریف کی بیٹی علیزے شریف بھی صحافت کے میدان میں اتر گئیں، انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز میں بطور رپورٹر کیا ہے۔

علیزہ ارشد نے اپنی پہلی رپورٹ میں پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے مینگو فیسٹیول کو کوور کیا جسکو صحافی برادری نے خوب سراہا۔

معروف صحافیوں اور سیاست دانوں کے علاوہ عام سوشل میڈیا صارفین نے بھی ارشد شریف کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل اور حفاظت کے لیے دعائیں کیں۔

ارشد شریف کو اکتوبر 2022 میں براعظم افریقہ کے ملک کینیا میں قتل کیا گیا تھا اور تاحال ان کے قتل کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل ارشد شریف تین دہائیوں تک صحافت سے وابستہ رہے، انہوں نے نہ صرف رپورٹنگ کی بلکہ ان کا شمار ملک کے مقبول ترین اینکرپرسنز میں بھی ہوتا تھا۔

More Stories
سندھ ہائیکورٹ کا بینرز، جھنڈے آویزاں کرنے پر مقدمات درج کرنے کا حکم