آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے ساتھ ہی خطرہ کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے ساتھ ہی خطرہ کی گھنٹی بھی بجادی ہے اور  پاکستان میں مہنگائی کی شرح  25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت سے متعلق فورکاسٹ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں مہنگائی بدستور  25.9 فیصد کی بلند سطح پر رہے گی۔ مالی سال 2023 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 29.6 فیصد رہی جبکہ مالی سال 2022 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.1 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف فورکاسٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت پست شرح نمو کا شکار رہے گی، پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح محض  2.5 فیصد ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں مالی سال 2024 میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد ہوسکتی ہے۔ مالی سال 2023 میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد رہی جبکہ مالی سال  2022 میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح  6.2 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا مالیاتی خسارہ معیشت کا 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے،  پاکستان کی معیشت میں قرضوں کا حجم  74.9 فیصد رہے گا،  حکومت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر  8.9 ارب ڈالر رہیں گے۔

More Stories
اسلام آباد کے تین حلقوں سے 209 امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل