اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آج متحدہ عرب امارات سےکی جانب سے ایک ارب ڈالر کا ڈیپازٹ مل گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کاہ کہ ایک ارب ڈالر کا ڈیپازٹ ملنے کے بعد سٹیٹ بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
State Bank of Pakistan (SBP) has received today a deposit of $1 billion from United Arab Emirates. This inflow has further increased forex reserves held by SBP and will accordingly be reflected in the forex reserves position for the week ending 14July2023.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 12, 2023
وزیرخزانہ کا کہنا کہ کل سعودی عرب کی جانب سے دو ارب ڈالر اور آج یو اے ای سے ایک ارب ڈالر آنے کے بعد سٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔