بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

لاہور : بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے زکاء اشرف کی جانب سے پاکستان میں ایشیاء کپ دیکھنے کی دعوت قبول کر لی

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ زکاء اشرف اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کی ملاقات ہوئی ہے، دونوں سربراہان کی ملاقات آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ہوئی، ملاقات میں دونوں سربراہاں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، کرکٹ ورلڈ کپ کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی

پاکستان اور بھارت کو کرکٹ پر مل بیٹھنا چاہئیے، ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے، ذکاء ء اشرف نے جے شاہ کو ایشیاء کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے جے شاہ نے قبول کر لیا، ذکاء اشرف نے ورلڈکپ کے دوران دورہ بھارت کی دعوت قبول کر لی، ملاقات میں دونوں بورڈ عہدیداران کا کرکٹ روابط میں بہتری  لانے پر اتفاق کیا گیا.

More Stories
توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا