مون سون کی بارشیں: سیلاب کے امکانات کے حوالے سے حساس علاقوں میں انتظامیہ الرٹ

اسلام آباد : پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ موسمی صورتحال مختلف موسمیاتی ماڈلز کیمطابق شمالی مشرقی پنجاب بشمول لاہور، سیالکوٹ و نارووال میں شدید گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

قومی ادارے این ڈی ایم اے نے سومیڈیا پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سندھ میں کراچی، تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، بدین، بینظیر آباد میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔بارش کے خطرے سے دوچار علاقوں کی انتظامیہ 20 جولائی تک سیلاب کے امکانات کے حوالے سے حسّاس علاقوں خاص طور پر دریائے چناب پر مرالہ ہیڈ ورکس اور دریائے راوی میں جسر کے مقام پر مانیٹرنگ جاری رکھے گی۔

این ڈی ایم اے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ’محتاط رہیں اور محفوظ رہیں’۔ عوام کو بارشوں کی پیشرفت اور تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھیں گے۔

این ڈی ایم نے متعلقہ شہروں کی ریسکیو سروسز سے کہا ہے کہ وہ اپنے عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور مقامی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

More Stories
جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ پر 128 ملزمان گرفتار، ایسے واقعات کی مذہب میں کوئی گنجائش نہیں، محسن نقوی