عدالت عظمی کے ججز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ

حکومت نے عدالت اعظمی کے ججز کی بنیادی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ میں 2لاکھ 4 ہزار 864 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ججز کی تنخواہوں میں سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ ایک لاکھ 93 ہزار 527 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں سے متعلق آرڈیننس جاری کردیا۔ جس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ میں 2لاکھ 4 ہزار 864 روپے اضافہ کیا گیا ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ 12لاکھ 29 ہزار 189 روپے ہوگی۔ اس سے پہلے سال 2022 کے نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی بنیادی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے تھی۔
سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ ایک لاکھ 93 ہزار 527 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ہوگی۔ اس سے پہلے سال 2022 کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپےتھی۔


وزارت قانون نےقائم مقام صدر کی منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کردیا۔

More Stories
گال ٹیسٹ : سعود شکیل کی ڈبل سنچری ، پاکستان کو 135 رنز کی برتری حاصل