وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے نااہل قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے لیے چیف کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، جعلی ڈگری کے معاملے میں تین رکنی بینچ نے خالد خورشید کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

فیصلہ آنے کے فوری بعد وزیراعلیٰ کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی کو تحلیل کرنے کے ممکنہ منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔

تحریک جمع کرانے والے اراکین کی تعداد 9 ہے،دوسری جانب وزیراعلیٰ خالد خورشید کی گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

خالد خورشید سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے دور میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بنے تھے۔

More Stories
حکمران تہذیب، اخلاقیات اور چادر اور چار دیواری کی تمام حدود پار کرچکے ہیں، زلفی بخاری