کورونا وباء کے دوران مالیاتی اداروں سے ملنے والی امداد 620 کاروباری افراد میں بانٹنے کا انکشاف

اسلام آباد: کورونا وباء کے دوران مالیاتی اداروں سے ملنے والی امداد 620 کاروباری افراد میں بانٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی ‏نے آڈیٹرجنرل کو3 ارب ڈالرکیلئے پرفارمنس آڈٹ اورایف آئی اے، نیب کوتحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے پی اے سی نے ‏گورنر اسٹیٹ بینک اورسیکرٹری خزانہ کوچوبیس گھنٹے میں ان تمام افراد کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی ہےسیکرٹری پاورڈویژن نےانکشاف کیا کہ پاورسیکٹرکا گردشی قرضہ جون تک 23 سو 70 ارب تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس میں کورونا وبا کے دوران مالیاتی اداروں سے ملنے والی ‏امداد کاروباری افراد میں بانٹنے کا انکشاف ہوا ہےچیئرمین پی اے سی نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ٹی ای آرایف سکیم کے تحت ‏‏620 صنعت کاروں کودس برسوں کےلیے بلاسود 3 ارب ڈالر دیے رکن برجیس طاہرنے کہا کمیٹی کوبتایا جائے یہ رقم ‏کہاں سرمایہ کاری کی گئی رکن محسن عزیزنے کہا کہ اسکیم سے 32 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا اور چارارب ڈالر کی برآمدات ‏بڑھیں اس طرح کی سہولیات ماضی میں بھی دی گئیں پی اے سی نے آڈیٹرجنرل کو3 ارب ڈالرکا پرفارمنس آڈٹ کرنے جبکہ ایف آئی اے اورنیب کوتحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

نورعالم خان نے کہا کہ آرمی چیف اور سیکریٹری دفاع کو بھی لکھیں کہ آئی ایس آئی اس معاملے کی تحقیقات کریں۔ چیئرمین ‏پی اے سی نے کہا کہ وزارت خزانہ کو19 اپریل کو ہدایت کی تھی بغیرسود تین ارب ڈالر کے قرضے لینے والوں کے نام بتائے ‏جائیں جوتاحال نہیں دی گئی ہےگورنراسٹیٹ بینک اورسیکرٹری خزانہ چوبیس گھنٹے میں فہرست پیش کریں پی اے سی نے ‏سیکرٹری خزانہ کوکل اجلاس میں طلب بھی کرلیاہےاجلاس کےدوران سینیٹرمحسن عزیزاوررکن اسمبلی برجیس طاہرکے ‏درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی سیکرٹری پاورڈویژن نے انکشاف کیا کہ پاورسیکٹرکا گردشی قرضہ جون تک 23 سو70 ارب تک پہنچ گیا ہے۔

چیئرمین پی ‏اے سی نے کہا کہ ہم توبجلی چوری کوحرام قراردیتے ہیں مگرآپ کا عملہ چوری کروانے میں ملوث ہیں پاورڈویژن ‏کےاداروں میں دوسال سے کئی انکوائریاں ہورہی ہیں،، کوئی رزلٹ آیا نہ کسی کوقصوروارقراردیا گیا نورعالم خان نے ‏غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ میں عید پربھی بجلی بحال کرواتا رہاہےوزارت توانائی کے افسران ‏کی تنخواہیں بڑھی تو بجلی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے۔

More Stories
عدم اعتماد میں ساتھ نہ دیتا تو بانی پی ٹی آئی کو بچانے کا الزام لگ جاتا، مولانا فضل الرحمٰن