190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کر لیا

نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر طلب کرتے ہوئے دونوں کو 4 جولائی کو دن گیارہ بجے نیب راولپنڈی دفتر پیش ہونے کے لیے طلبی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نیب نوٹس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طلبی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی 4 جولائی کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی گذشتہ دونوں پیشیوں پر نیب میں ہیش نہیں ہوئے تھے۔ نیب نے اس سے قبل عمران خان کو 26 جون کو طلب کررکھا تھا لیکن عمران خان نے 4 جولائی کو نیب میں شامل تفتیش ہونے کی درخواست کی تھی۔ نیب نے درخواست منظور کرتے ہوئے 4 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا ہے۔

گذشتہ روز بشری بی بی نے بھی نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب پیشی سے معذرت کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ وہ 4 جولائی کو شوہر کے ساتھ نیب میں پیش ہو سکتی ہیں۔

عمران خان 4 جولائی کو اسلام آباد کی مختلف عدالتوں اور نیب دفتر پیش ہوں گے۔

More Stories
سائفر حقیقت تھی اور ہےاسے جھٹلایا نہیں گیا، شاہ محمود قریشی