شہبازگِل جس ایئرپورٹ پر نظر آئیں،گرفتار کرکے عدالت پیش کیاجائے،سیشن کورٹ

اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز گل کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جج طاہر عباسی نے ریمارکس دیئے کہ شہبازگِل پاکستان میں جس بھی ائیرپورٹ پر نظر آئیں، انہیں گرفتار کرکے عدالت پیش کیاجائے، چیئرمین نادرہ شہبازگِل کے شناختی کارڈ کو بلاک کریں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں شہبازگِل پر اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔اے ایس آئی آصف اعوان نے شہبازگِل کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ عدالت جمع کرواتے ہوئے کہا کہ شہبازگِل کووارنٹ کے مطابق گرفتار کرنے کوشش کی، وارنٹ کی تعمیل نہ ہونے کے لیے شہبازگِل جان بوجھ کر امریکہ چلے گئے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے شہبازگِل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایف آئی اے کو شہبازگِل کو فورا گرفتار کرنے کا حکم دےدیا ہے۔جج طاہر عباسی نے ریمارکس دیئے کہ شہبازگِل پاکستان میں جس بھی ائیرپورٹ پر نظر آئیں، انہیں گرفتار کرکے عدالت پیش کیاجائے، چیئرمین نادرہ شہبازگِل کے شناختی کارڈ کو بلاک کریں، شہبازگِل جان بوجھ کر کیس کے ٹرائل کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے ۔ شہبازگِل کی اسلام آباد اور فیصل آباد رہائشگاہ کے باہر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیاجائے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسلام آباد کو شہبازگِل کی تمام پراپرٹیز کی رپورٹ 30 دن میں عدالت جمع کروانے کا حکم  دے دیا ہے۔ عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے اور دیگر رپورٹس 26 جولائی کو طلب کرلیں۔

More Stories
شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر، مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب