آئینی ترمیم کے بغیر فوجی عدالتیں سویلین کا ٹرائل نہیں کر سکتی، عمران خان کا جواب

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے بغیر فوجی عدالتیں سویلین کا ٹرائل نہیں کر سکتی۔ سویلین کے کورٹ مارشل کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فوجی عدالتوں کیخلاف اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے فوجی عدالتوں کیخلاف تحریری جواب کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ جمع کرائے گئے جواب کے مطابق آئین کے تحت سویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہو سکتا۔ آئینی ترمیم کے بغیر فوجی عدالتیں سویلین کا ٹرائل نہیں کر سکتی۔ سویلین کے کورٹ مارشل کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ فوجی عدالتوں کو منتقل مقدمات واپس فوجداری عدالتوں کو بھیجنے کا حکم دیا جائے،سویلین کورٹ مارشل کیخلاف درخواستوں کو منظور کیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے بھی سویلین کے کورٹ مارشل کیلئے تمام شہری کو شامل نہیں کیا جا سکتا،اکیسویں ترمیم کیس میں بھی محدود پیمانے پرسویلین کے فوجی ٹرائل کی اجازت دی گئی۔

More Stories
اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کردیا