2 ہزار سی سی سے زائد گاڑی کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی عائد

آئندہ بجٹ میں 2000 سی سی سے زائد کی گاڑی کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور ان گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ سے 4.5 لاکھ روپے ٹیکس کی بجائے 6 سے 10 فیصد تک ویلیو کے حساب سے فکس ٹیکس عائد ہوگا۔

فنانس ترمیمی بل سال دوہزار تئیس چوبیس کی دستاویز کے مطابق آئندہ بجٹ میں 2001 سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کی ویلیو پر 6 فیصد فکس ٹیکس عائد کیا جارہا ہے۔ پہلے 2001 سے 2500 سی سی کی گاڑی کی رجسٹریشن پر فائلر کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس تھا، جبکہ پہلے 2001 سے 2500 سی سی کی گاڑی کی رجسٹریشن پر نان فائلرز کے لیے 3 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔

فنانس بل کے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 2501 سے 3000 سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 8 فیصد فکس ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ پہلے 2501 سے 3000 سی سی کی گاڑی کی رجسٹریشن پر فائلرز کے لیے 2 لاکھ روپے ٹیکس تھا، پہلے 2501 سے 3000 سی سی کی گاڑی کی رجسٹریشن پر نان فائلرز کے لیے 4 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔

دستاویزات کے مطابق آئندہ بجٹ میں 3000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 10 فیصد فکس ٹیکس عائد جا رہا ہے۔ پہلے 3000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلرز کے لیے ڈھائی لاکھ روپے ٹیکس تھا، پہلے 3000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر نان فائلرز کے لیے 4.5 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔

More Stories
حکومت نہ لیتے تو پاکستان پر جو اثرات مرتب ہوتے اس کا کوئی اندازہ بھی نہیں کر سکتا، نواز شریف