نا اہلی کی مدت پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی، قومی اسمبلی سے بل منظور

قومی اسمبلی اجلاس نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 پیش کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے سپلمنٹری ایجنڈے کے طور پر بل پیش کیا گیا۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

ترمیمی بل کے تحت نا اہلی کی مدت پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی، قومی اسمبلی نے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ جبکہ الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دینے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا ہے۔ بل کی منظوری سے نوازشریف، جہانگیرترین سمیت دیگر کیلئے اہلیت کی راہ ہموار ہو گئی ۔بل میں آئین کے آرٹیکل باسٹھ ایف کے تحت الیکشن ایکٹ میں ترمیم تجویز کی گئی ہے، الیکشن اصلاحات بل 2017 میں ترمیم کی گئی ہیں الیکشن ایکٹ میں نئی ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت اب نااہلی کی سزا پانچ سال ہو گی۔

الیکشن ایکٹ 2023کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار صدر مملکت کے ساتھ مشاورت کے بغیر الیکشن کمیشن کو دینے کی ترمیم منظور کر لی گئی ہے،الیکشن کمیشن کو الیکشن پروگرام، شیڈول اعلان کرنے کا اختیار واپس مل گیا ، کسی بھی قسم کی تبدیلی بھی الیکشن کمیشن کا اختیار ہو گا۔

سینیٹ اس بل کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔

 

More Stories
گال ٹیسٹ : سعود شکیل کی ڈبل سنچری ، پاکستان کو 135 رنز کی برتری حاصل