9  مئی کے ذمہ داران کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے، استحکام پاکستان پارٹی

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ نو مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک کسی شرپسند سے نرمی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ تمام مرکزی کرداروں کو آئین اور قانون کے مطابق ان کے عمل کی سزا ملنی چاہیے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو پارٹی ملکی سالمیت کی حدود سے واقف نہیں اسے سیاست میں بھی رہنے کا کوئی حق نہیں، جس نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے۔ اب پاکستانی سیاست میں کسی ہینڈسم گوربا چوف کی کوئی گنجاٸش نہیں ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی ’پرو پاکستان‘ پارٹی ہے جس کا نظریہ ’سپاہ باقی تو دفاع باقی‘ ہے۔

More Stories
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ