25 جون سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے،25 جون سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 جون سے 30 جون کے دوران اسلام آباد مری راولپنڈی چکوال جہلم سیالکوٹ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران گلگت بلتستان چترال سوات ایبٹ آباد مانسہرہ ہری پور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے، 25 جون سے 30 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔26 جون سے 29 جون کے دوران بارکھان سبی نصیراباد زیارت ژوب زیارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کرک وزیرستان سمیت جنوبی پنجاب میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ 27 اور 28 جون کو سکھر اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث گرمی کی موجودہ لہر میں کمی کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ بارش کے باعث مری گلیات آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے، موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیجی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ تیز ہواؤں آندھی کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کچے مکانات اور سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

More Stories
سائفر کیس: اعظم خان نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر بیان ریکارڈ کروا دیا