سویلین کا ملٹری ٹرائل کیس: وزیر اعظم، وزیر داخلہ، عمران خان و دیگر کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں، سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے، کل وکیل فیصل صدیقی کے دلائل سنیں گے، تمام فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے حکمنامے میں اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سول اور ملٹری کسٹڈی میں موجود افراد، خواتین اور بچوں کے علاوہ وکلاء، صحافی، سول یا فوجی حراست میں ہیں ان کی تفصیلات جمع کروائیں، کیس کی مزید سماعت 23 جون صبح 9:30 بجے ہوگی۔

More Stories
میرا اولین کام چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کروانا ہے، قائم مقام چیئرمین شاہ خاور