عید الاضحیٰ کی چھٹیاں بڑھا دی گئی، نیا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں بڑھا دیں ہیں، 28 جون بروز بدھ کو بھی چھٹی کا اعلان کردیا۔
حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کے بعد 28 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے سرکاری چھٹیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سطح پر عید پر 3 روز کی سرکاری چھٹی ہوگی، وفاقی ملازمین کیلئے بدھ سے جمعہ تک چھٹی ہوگی۔


نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے چار چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، 6 روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے 28 جون سے یکم جولائی بروز بدھ تا ہفتہ چھٹی ہوگی۔
اس سے قبل حکومت نے عیدالاضخی کی تین روزہ تعطیلات 29 جون تا یکم جولائی کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

More Stories
بینک آف چائنہ اسلام آباد برانچ کا افتتاح: مشکل حالات میں تعاون کے انتہائی مشکور ہیں، اسحاق ڈار